پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس بلند ترین سطح عبور کرگیا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بلند ترین سطح عبور کرگیا۔
پی ایس ایکس میں بدھ کے روز 917 پوائنٹس کی تیزی ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس بڑھ کر 67903 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔
بعد ازاں حصص بازار میں کاروبار کا اختتام 869 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا۔ ایس ای 100 انڈیکس 67756 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر اسٹاک مارکیٹ بند ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 مارچ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 617پوائنٹس کی تیزی آئی تھی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 67000پوائنٹس کی بلند ترین نفسیاتی سطح بھی عبور کرلی تھی اور 100انڈیکس بڑھ کر 67165پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا۔
بعد ازاں 29 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد شدید مندی رہی اور 4روز سے بننے والے بلندیوں کے نئے ریکارڈز کا تسلسل ٹوٹ گیا۔ شدید مندی کے سبب 55فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جب کہ سرمایہ کاروں کے 17ارب 66کروڑ 58لاکھ 52ہزار 175روپے ڈوب گئےتھے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

6 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

6 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

6 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

6 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

7 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

8 hours ago