اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کے بجائے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو ترجیع دینے پر فاسٹ بولر جنید خان نے کیوی کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ لیگز کو انٹرنیشنل ٹیم پر ترجیع دی جارہی ہے، جس نے انہیں اس قابل بنایا کہ وہ فرنچائز ٹیموں کیلئے کھیل سکیں، نیوزی لینڈ کے 11 سے 12 سینئیر کھلاڑی بین الاقوامی سیریز کیلئے دستیاب ہی نہیں ہیں۔
نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی آئی پی ایل اور ایک پلیئر کاونٹی کی وجہ سے دستیاب نہیں، جن میں ٹرینٹ بولٹ، ڈیوان کانووے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن روندرا اور کپتان کین ولیمسن شامل ہیں جبکہ ول ینگ کاونٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلوں مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا، کیوی ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…