پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کتنا اضافہ ہواہے ؟ حیران کن انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت مارچ میں 1.15 ملین ٹن رہی، جو کہ سالانہ بنیاد پر 4 فیصد زیادہ ہے . ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 21 ماہ بعد 4 فیصد بڑھ گئیں .

اعدادو شمار کے مطابق فروری کے مقابلے مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا . فرنس آئل سے کم بجلی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں فروخت 48 فیصد گھٹ گئی .

اسی طرح پیٹرول کی فروخت مارچ میں 0.57 ملین ٹن تک پہنچنے پر اس میں سالانہ 3 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا . ہائی سپیڈ ڈیزل کے حجم میں 17 فیصد سالانہ اضافہ ہوا، جو مارچ 2024 میں 0.46 ملین ٹن تک پہنچ گیا . گزشتہ سال مارچ کے مقابلے پیٹرول فروخت 19 فیصد بڑھ گئی ہے . ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی فروخت میں بہتری معاشی سرگرمیوں میں کچھ استحکام کا اشارہ دیتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں