اگر ذوالفقارعلی بھٹو زندہ ہوتے تو کیا فیصل واوڈا سینیٹر بنتے؟ مولابخش چانڈیو سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے پر نجی ٹی وی کے شو میں اینکر منصور علی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما مولا بخش چانڈیو سے سوال کیا کہ آج اگر ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو کیا فیصل واوڈا سینیٹر ہوتے؟ جس کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے واضح انداز میں کہا کہ نہیں، ایسا نہیں ہوتا .
سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق مولا بخش چانڈیو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں .

ایک صارف نے کہا کہ اگر بھٹو زندہ ہوتے تو آصف زرداری بھی صدر نہ ہوتے . ذیشان نامی صارف نے صحافی مظہر عباس کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے مطابق فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کے لئے نہ کسی سے ووٹ مانگا اور نہ وہ پولنگ ڈے پر سندھ اسمبلی تک میں آئے اور سینیٹر منتخب ہوگئے . مظہر عباس نے پروگرام میں مزید کہا کہ ان کی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے لوگوں سے بات ہوئی اور کوئی بھی انہیں ووٹ دینے کے لئے رضامند نہیں تھا اور سب کا ایک ہی جواب تھا کہ کہ آپ کو پتہ ہے ہم اسے کیوں ووٹ دے رہے ہیں .
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ چانڈیو صاحب یہ بات آپ ڈائریکٹ آصف علی زرداری سے بھی کہہ سکتے تھے میڈیا پر آکر یہ کہنے کی کیا ضرورت پیش آگئی؟

. .

متعلقہ خبریں