پاکستان
سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا مقدمہ درج
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ سی ٹی ڈی میں سپریم کورٹ آر اینڈ آئی برانچ انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7اے ٹی اے اور 507 شامل کی گئیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ عام ڈاک موصول ہوئی جو متعلقہ جسٹس صاحبان کے سیکرٹریز کو ڈاک وصول کروائی گئی ،خطوط میں چار لفافے جو کے چیف جسٹس پاکستان اور تین دیگر تین جسٹس صاحبان کے نام سے ہیں،ایڈمن انچارج خرم شہزاد نے تین اپریل کو بذریعہ فون بتایا کے ان لفافوں میں سفید پاؤڈر نما کیمیکل موجود ہے ، تین خطوط گلشاد خاتون پتہ نامعلوم اور ایک خط سجاد حسین پتہ نامعلوم کی طرف سے بھیجے گئے ہیں۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ خطوط کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔