پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروسز تعطل کے بعد بحال ہونا شروع

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروسز تعطل کے بعد بحال ہونا شروع ہو گئیں .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق واٹس ایپ سروسز میں تعطل کے سبب صارفین کوایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں شدید دشواری اٹھانا پڑی، شہری ایک دوسرے سے حقیقی صورت حال دریافت کرنے کی کوشش کرتے رہے .

بتایا گیا ہے کہ کچھ دیر بعد واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں جس پر شہریوں نے اطمینان کا سانس لیا .

. .

متعلقہ خبریں