اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنادیا، مزید کن شہروں میں بارش ہوگی ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں بارش کیساتھ ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنا دیا .

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے علاوہ چترال، دیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، بونیر،مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، با جوڑ،مری،گلیات،تربت، پنجگور، خضدار، چا غی اورواشک جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے .

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں