10 سال بعد چیمپئینز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کی تیاری


لاہور (قدرت روزنامہ)10 سال بعد ایک مرتبہ پھر چیمپئینز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کی تیاری ہونے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2014 میں آخری بار ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہوا تھا، جس میں چنئی سپر کنگز نے بنگلورو میں فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ اس ایڈیشن میں ہندوستان کی تین، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی 2،2 جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ایک ایک ٹیمیں شامل تھیں۔
چیمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کیلئے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز نے رابطے تیز کردیئے ہیں۔
کرکٹ وکٹوریہ کے سی ای او نک کمنز کا کہنا ہے کہ تینوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے تاہم ٹورنامنٹ کیلئے ونڈو تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ میرے خیال میں چیمپیئنز لیگ کا (پہلے ایڈیشن) اپنے وقت سے پہلے تھا کیونکہ اسوقت منظر نامہ پختہ نہیں تھا تاہم یہ صحیح وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس کے علاوہ سیریز اور فرنچائز لیگ بھی ہیں جس کے باعث ہمیں مشکلات درپیش ہیں، چیمپئینز لیگ ٹی20 کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کر رہے ہیں تاہم جے شاہ سے ملاقات کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔
نک کمنز نے کہا کہ “ہم ابھی تک یہ نہیں جان سکے کہ کون سی لیگ بہترین ہے۔ آئی پی ایل، پی ایس ایل یا بگ بیش؟ ہم صرف ایک ہی طریقے سے جانچ سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ میلبرن اسٹارز کی کراچی کنگز یا ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیلیں۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

29 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

39 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

51 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

59 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

1 hour ago