مداح نے ملاقات کے وقت ماہرہ خان کا ہاتھ پکڑ لیا، ویڈیو وائرل


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی مداحوں سے ملاقات کی جذباتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے کراچی کے ایک شاپنگ مال میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی تھی جہاں وہ نوجوان مداحوں سے گلے ملیں اور اُن کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون مداح ماہرہ خان کو دیکھ کر رونے لگیں، مداح کو روتا دیکھ کر اداکارہ نے اُنہیں گلے لگایا اور پھر مداح کو آٹوگراف بھی دیا۔

اسی طرح ایک ویڈیو میں نوعُمر مداح ماہرہ خان کو اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگیا، اداکارہ نے گلے لگاکر مداح کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔

اس ایونٹ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں ایک نوجوان مداح ماہرہ خان کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا۔
مداح نے ماہرہ خان کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں آپ سے ملاقات کررہا ہوں۔
ماہرہ خان سے ملاقات کرنے والے نوجوان لڑکے نے مزید کہا کہ میں آپ کو اپنے سامنے دیکھ کر سانس نہیں لے پار رہا ہوں۔ اداکارہ نے اپنے جذباتی مداح کو گلے سے لگایا اور پھر وہاں موجود دیگر لوگوں سے کہا کہ وہ مداح کو پانی پلائیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

11 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

11 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

11 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

11 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

13 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

13 hours ago