’’بابر اعظم نے کپتانی قبول کرکے شاہین آفریدی سے بدلہ چکادیا‘‘


لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ’’بابراعظم نے شاہین شاہ آفریدی سے بدلہ چکادیا ہے‘‘۔ سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ افغانستان کیخلاف سیریز ہارنے پر شاداب خان نے دانشمندانہ بیان دیا تھا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے بغیر ٹیم مکمل نہیں ہے،اس کا مطلب تھا کہ وہ کپتان نہیں ہیں، بابر اعظم کو ہٹایا گیا تو میں شاہین شاہ آفریدی سے بھی یہی توقع کررہا تھا،اگر پیسر نے اس وقت یہ قدم اٹھایا ہوتا تو آج اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ دونوں میں کتنی دوستی ہے بابراعظم نے بدلہ چکا دیا،اب شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ اچھا سلوک ہوا نہ ہی اس وقت بابراعظم کے ساتھ ہوا تھا۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں ٹیم کا شیرازہ بکھرتے دیکھ رہا ہوں، اگر انھوں نے ٹی 20ورلڈکپ نہ جیتا تو گھٹنوں کے بل آجائیں گے، بھارت کیخلاف میچ جیتنا بھی اہم ہوگا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ لگتا ہے کہ 90 کی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں 50 اوورز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے پر مجبور ہوئے، شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا،پاکستان کو دورئہ آسٹریلیا کے تینوں میچز میں شکست ہوئی،نیوزی لینڈ میں شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کو1-4 سے ناکامی ہوئی۔
پی ایس ایل9 میں لاہور قلندرز کو بھی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، بابراعظم کو وائٹ بال ٹیموں کا کپتان مقرر کرنے سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو خاصی تاخیر اعتماد میں نہیں لیا گیا، بابر کو خوش آمدید کہنے کیلیے پی سی بی کے تیار کردہ بیان سے پیسر کی لاتعلقی نے بھی سوالات اٹھائے،90 کی دہائی میں وسیم اکرم اور وقار یونس کے مابین بھی اسی طرح کی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ کیا جائے، بی این پی عوامی

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدار کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا…

1 min ago

بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے مشترکہ آواز اٹھانا ہوگی، سعدیہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ سلمان بلوچ کی ہمشیرہ سعدیہ بلوچ نے کہا ہے بلوچستان میں سب سے…

12 mins ago

کرغستان میں پھنسے بلوچستان کے طلبہ کیلئے صوبائی حکومت نے فوکل پرسنز مقرر کردیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری…

20 mins ago

حکومت نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی، قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک…

37 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اب تک کتنا اضافہ ہوا ہے ؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال میں اب تک 5.46 ارب ڈالر…

43 mins ago

کےالیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیپرا نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے…

51 mins ago