قائدِ عوام کا قتل صرف پیپلز پارٹی نہیں ملک کیخلاف سازش تھی: شیری رحمٰن


کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ قائدِ عوام کا قتل صرف پیپلز پارٹی نہیں ملک کے خلاف سازش تھی . سابق وزیرِ اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو وژنری رہنما تھے، انہوں نے پاکستان کی سمت کی تشکیل میں اہم ترین کردار ادا کیا .


شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ رواں سال 45 برس بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کو غلط قرار دیا گیا، اعلیٰ عدالت نے تسلیم کیا کہ شہید بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں دیا گیا اور اس وقت کی عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے .
انہوں نے کہا کہ دستورِ پاکستان، جوہری توانائی، ملکی خود مختاری، سماجی و اقتصادی اصلاحات قائدِ عوام کے مرہونِ منت ہیں، قائدِ عوام نے عوام کے حقوق اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کی سیاست کی .
پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کی وابستگی اور قومی مفادات کی بلاخوف حفاظت آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی .

. .

متعلقہ خبریں