لاہور میں غیر قانونی یتیم خانے سے 32 کمسن بچے ریسکیو


لاہور(قدرت روزنامہ)غیر قانونی یتیم خانے سے 32 کم سن بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیورو نے ایک کارروائی میں لاہور کے علاقے گجومتہ میں قائم غیرقانونی یتیم خانہ سے 32 کم سن بچوں کو ریسکیوکرلیا گیا۔ کارروائی سے قبل ٹیم نے ملت ٹاؤن کے علاقے میں بنائے گئے گھرانہ یتیم خانہ کا دورہ کیا ، جہاں کمسن اور معصوم بچے انتہائی گندے ماحول اور کسمپرسی کی حالت میں رکھے گئے تھے۔
بیورو کی ٹیم نے تمام 32 بچوں جن میں 18 لڑکے اور 14 لڑکیاں ہیں، کو ریسکیو کرکے چائلڈپروٹیکشن بیورو لاہور منتقل کردیا، جہاں اب ان بچوں کی دیکھ بھال کی جائے گی جب کہ غیرقانونی یتیم خانہ کی سربراہ نگینہ قمر کے خلاف پی ڈی این سی ایکٹ 2004 کی دفعہ 20 اے اور دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن و رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ قانون کے مطابق لاوارث ،بے سہارا اور یتیم بچوں کو قیام کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے کا بیورو کے پاس رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ ایسے ادارے جو بیورو کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

بھارت میں کون سی پاکستانی اداکارہ کے نام کی مٹھائی فروخت ہونے لگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کے نام کی مٹھائی…

1 min ago

خلیل الرحمان قمر کا یوٹرن، ماہرہ خان کو اپنی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور ڈرامہ رائٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ…

8 mins ago

یوم تکبیر ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے…

15 mins ago

سیریز کا تیسرا ٹی20: پاکستان اور انگلینڈ آج کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 آج کارڈف میں کھیلا جائے…

30 mins ago

ملک بھر میں آج ’یومِ تکبیر‘ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں…

35 mins ago

کیا پیپلز پارٹی بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے وفد کی گزشتہ روز ملاقات…

52 mins ago