راولپنڈی میں شراب خریدنے والوں کی چیکنگ پر 2 پولیس اہلکار معطل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے مال روڈ پر فائیو اسٹار ہوٹل کے سامنے ناکے لگا کر اقلیتوں کے پرمٹ ہولڈرز کو ہراساں کرنے پر ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کا سخت نوٹس ۔ تھانہ سول لائن کے دو اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔
تھانہ سول لائن میں تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے مال روڈ پر معروف ہوٹل کے باہر شراب لیکر نکلنے والے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پرمٹ ہولڈرز کو چیکنگ کے نام پر روکنے کی شکایات سامنے آرہیں تھیں۔
شکایت ملنے پر خاتون ایکسائز انسپکٹر بھی موقع پر پہنچی اور وہاں اہلکاروں سے باز پرس کی جس کی ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں کار روک کر کھڑے پولیس اہلکاروں اور خاتون ایکسائیز انسپکٹر کے مابین سخت جمملوں کا تبادلہ بھی سنا جاسکتا ہے۔
پرمٹ ہولڈرز کو پولیس عملے کی جانب سے روک کر ایکسائیز کے ڈاکومنٹ پر از خود تاریخ کا اندراج کرنے اور بے بنیاد مقدمات کا اندراج کرنے کی شکایت کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔
ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی حافظ کامران اصغر نے سخت نوٹس لیا اور دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔ علی رضا سمیت 2 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

امام الحق اوران کی اہلیہ شادی اور پہلی ملاقات بارے کھل کر بول پڑے

ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے…

1 min ago

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

6 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

9 mins ago

علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ…

26 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

34 mins ago

لڑکیوں کی سوچ ہی یہی ہوتی ہے کہ امیر لڑکا تلاش کرکے شادی کی جائے: نبیلہ مقصود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )معروف میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ…

44 mins ago