نئی مردم شماری کب سے شروع ہونے جارہی ہے ؟ حکومت نے تاریخ کا اعلان کر دیا ،23ارب لاگت آئیگی اور ۔۔!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت منصوبہ بندی نے ملک میں ساتویں مردم شماری کے حوالے سے بیان جاری کر دیا ہے۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ملک میں ساتویں مردم و مکانات شماری یکم اگست سے 31 اگست 2022 تک ہو گی، اس پر 23 ارب روپے لاگت آئے گی، وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مختص کر دیے ہیں، بقیہ رقم مردم شماری کے آغاز پر فراہم کی جائے گی۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب نے بتایا کہ یہ مردم شماری پہلی ڈیجیٹلائز مردم شماری ہو گی جس کی تیاریاں مئی سے جاری ہیں۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے ساتویں مردم شماری پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت منصوبہ بندی نے تفصیلات بھی پیش کر دی ہیں۔مردم شماری کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہو گی۔

Recent Posts

فوج کی طلبی، آئین کا آرٹیکل 245 کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران…

2 mins ago

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

15 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

9 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

9 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

9 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago