ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کا قتل: عدالت نے مقتولہ کے دوسرے بھائی، بھابھی کو جیل بھیج دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدالت نے باپ اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کیس میں مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور بھابھی سمیرا کو جیل بھیج دیا۔
ماریہ قتل کیس کے ملزمان علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے، سمیرا اپنی تین ماہ کی بیٹی کے ہمراہ پیش ہوئی۔
عدالت نے مقتولہ کی بھائی شہباز اور بھابھی سمیرا کو جیل بھیج دیا، دوران تفتیش دونوں ملزمان قتل کا واقعہ چھپانے کے جرم کے مرتکب پائے گئے۔
واضح رہے کہ 30 مارچ کو پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور اس کی بیوی سمیرا کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہباز اور سمیرا کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے، ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز اور اسکی بیوی سمیرا کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ۔
اس سے قبل 29 روز پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مبینہ طور پر بھائی نے اپنے والد کی مدد سے بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ والد اور بھائی کی جانب سے گلا گھونٹ کر قتل ہونے والی لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھیج دیے گئے تھے۔
یہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی رات پیش آیا تھا اور اہل خانہ نے ماریہ کو گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago