طویل جدوجہد کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیر اطلاعات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ طویل جدوجہد کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند ماہ میں ہمارے ایکسپوٹرز کو بڑی مشکلات تھیں کہ جب کوئی بھی آرڈر ملک سے باہر جاتا ہے تو وہ ڈالر کے حساب سے جاتا ہے لیکن اس میں اتنا اتار چڑھاؤ تھا کہ وہ باہر چیزیں باہر نہیں بھیج پارہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے بہت لمبا سفر طے کیا ہے جس کے نتیجے میں روپیہ مستحکم ہوا، معیشت بہتر ہوئی، اسٹاک ایکسچینج کو آپ دیکھیں، جب جب سیاسی استحکام آتا ہے تو اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو آتا ہے، یہ تمام چیزیں ملک کے لیے بہت اچھی ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بلوم برگ نے بتایا ہے کہ مہنگائی اگلے سال 15 فیصد تک آجائے گی، ان کا کہنا تھا کہ میں پی آئی اے کی نجکاری میں میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جس طرح میڈیا نے نجکاری کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا ان تمام معاملات پر میں میڈیا کا مشکور ہوں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاست بعد میں ہے پاکستان پہلے ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نجکاری کے ذریعے ریونیو موصول ہو گا، ان تمام مثبت رجحانات کو آگے لے کر چلیں گے تو ترقی ہوگی، شرح نمو میں اضافہ ہوگا، ہمیں معیشت کو سیاست کی نظر نہیں کرنا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ کبھی ایسی خبریں آتی ہیں جن سے معیشت کا نقصان ہوتا ہے تو میڈیا نے ہم سے آکر بات کرنی ہے، ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ایک بڑی اتحاد کا بتایا گیا مگر اس میں کون کون شامل ہیں یہ نہیں بتایا گیا، ڈاکٹر عاصم نے بشری بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا، مجھے خوشی ہے، یہ ایک اچھی چیز ہے، غیر یقینی کی صورتحال سیاسی عدم استحکام پیدا کرتی ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago