وہاڑی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں 34 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک


وہاڑی(قدرت روزنامہ) تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 34 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 34 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان نے چند روز قبل ممبر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی ملک جواد لنگڑیال ایڈوکیٹ کو دوران واردات فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے ملزمان قتل، ڈکیتی سمیت 34 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے، ملزمان علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے اور دوران واردات شہریوں پر فائرنگ کرنے سے گریز بھی نہ کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں خورشید اور شہباز کو تھانہ صدر وہاڑی کے مقدمہ نمبر 305/24 میں آلہ قتل پسٹل 30 بور کی برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا کہ چک نمبر 22 ڈبلیو بی کی حدود میں ملزمان کے 3 نامعلوم ساتھیوں کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران اپنے ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزمان خورشید اور شہباز ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او عیسیٰ خان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

4 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

5 hours ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

5 hours ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

5 hours ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

5 hours ago