گردشی قرضے، اصلاحات نہ ہوئیں تو بجلی مزید مہنگی کرنا پریگی، عالمی بینک


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے توانائی شعبے کے نقصانات اور گردشی قرضے کو ملکی معیشت کیلیے خطرہ قرار دیدیاہے۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق بجلی اور گیس سیکٹر میں گردشی قرضہ 5 ہزار501 ارب روپے ہوگیاہے۔
جنوری 2024ء تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2635 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جو جی ڈی پی کے2.4 فیصد کے برابر ہے۔ اسی طرح گیس سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ 2866 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔گیس کے شعبے کا قرضہ جی ڈی پی کے 2.7 فیصد کے مساوی ہے۔
عالمی بینک کے مطابق توانائی شعبے میں اصلاحات نہ ہوئیں تو بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔رپورٹ میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے غریب طبقے کو بچانے پر بھی زور دیا گیاہے۔رپورٹ کے مطابق 2022ء تک بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات 0.2فیصد سے بڑھ کر 0.5 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔
عالمی بینک نے توانائی کے شعبے میں ترسیلی نقصانات کم کرنے کیلئے تعاون کا تو یقین دلایا ہے لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کردیا ہے کہ حکومت کو توانائی شعبے کی وصولیاں بھی بہتر کرنا ہوں گی۔ ورلڈ بینک نے طویل مدتی مالی استحکام کیلئے پنشن اصلاحات پربھی زوردیا ہے۔
عالمی بینک نے تمباکو سمیت سماجی طور پر نقصان دہ اشیا پر ٹیکس بڑھانے، توانائی کی مصنوعات، ٹیلی کمیونیکیشن، مالیاتی خدمات اور دیگر کی کھپت پر ذاتی انکم ٹیکس ودہولڈنگ چارجز کو ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے تاکہ غریب اور کمزور گھرانوں پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

23 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

36 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

47 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

55 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

1 hour ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago