اسلام آباد ہائیکورٹ کا بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیئر قانون دان بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا . جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی .

درخواست گزار بابر اعوان کی جانب سے وکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے .
وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے . دوسری جانب، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرون ملک جانے اور پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر ممبر قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی .
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 29 اپریل تک جواب طلب کرلیا . چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے .
چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے؟ وکیل علی بخاری نے بتایا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے، ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے .
وکیل نے کہا کہ پاسپورٹ ہوگا تو بیرون ملک جا سکیں گے، زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت بھی کی جائے . عدالت نے نیا پاسپورٹ جاری کرنے اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی .

. .

متعلقہ خبریں