استاد راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ المکرمہ (قدرت روزنامہ) پاکستان کے لیجنڈری گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی .

ایکسپریس نیوز کے مطابق راحت فتح علی خان نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور سوشل میڈیا پر ان کی حرمین شریفین سے مختلف تصاویر وائرل ہیں .

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی شرف کی بات ہے .
راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقدس مقامات پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں