خواتین اور مردوں کی شرٹس پر بٹن مختلف انداز میں کیوں لگائے جاتے ہیں؟ معمہ بن گیا


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)مردوخواتین کے ملبوسات میں کئی فرق ہوتے ہیں تاہم بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ مردوخواتین کی شرٹس پر بٹن بھی مختلف انداز میں لگائے جاتے ہیں۔ ایسا کیوں؟ انڈیا ٹائمز کے مطابق خواتین کی شرٹس پر بٹن بائیں طرف لگائے جاتے ہیں اور مردوں کی شرٹس پر دائیں طرف، اور اس بات کا کوئی حتمی جواب نہیں ہے کہ ایسا کیوں کیا جاتا ہے۔
بہرحال اس حوالے سے کئی مفروضے بیان کیے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ماضی میں مرد کئی طرح کے ہتھیار اور اوزار وغیرہ ساتھ رکھتے تھے، جن میں تلوار، تیر، کلہاڑی وغیرہ شامل ہیں اور اکثر اوقات مرد ان اوزاروں اور ہتھیاروں کو اپنی شرٹس میں چھپا کر رکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی شرٹس کے بٹن سیدھے ہاتھ کی طرف لگائے جانے لگے تاکہ انہیں شرٹ سے ہتھیار نکالنے میں مشکل پیش نہ آئے۔
دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کے فیشن میں زیادہ تر چیزیں ماضی کے فوجیوں کی ضرورت کے لحاظ سے بنائی جاتی تھیں، جو اسی طرح رواج پا گئیں۔ مردوں کی شرٹس کے بٹن بھی فوجیوں کی ضرورت کے پیش نظر دائیں طرف لگائے جاتے تھے، چنانچہ آج بھی مردوں کی شرٹس کے بٹن اسی طرف لگائے جاتے ہیں۔
اسی طرح خواتین کی شرٹس پر بٹن الٹے ہاتھ اس لیے لگائے جاتے تھے کہ زیادہ تر خواتین لباس خود نہیں پہنتی تھیں بلکہ اس مقصد کے لیے ان کی نوکرانیاں ہوتی تھیں۔ چونکہ زیادہ تر نوکرانیاں سیدھے ہاتھ سے کام کرنے والی ہوتی تھیں، لہٰذا شرٹس کے بٹن الٹی طرف لگائے جاتے تھے تاکہ ملازمہ کو سامنے کھڑے ہو کر سیدھے ہاتھ سے بٹن بند کرنے میں آسانی رہے۔

Recent Posts

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

2 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

12 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

21 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

56 mins ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

1 hour ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

1 hour ago