’’ مجھے ایسی پوزیشن میں نہ لائیں جہاں ۔۔‘‘شاہین آفریدی کے سوشل میڈیا پر پیغام نے ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی انسٹاگرام سٹوری نے ایک بار پھر قومی ٹیم میں اختلافات کی خبریں گرم کر دی ہیں . رات گئے شاہین شاہ آفریدی نے فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سٹوری شیئر کی جس کے الفاظ کچھ اس طرح تھے، ’’مجھے کبھی ایسی پوزیشن میں مت لانا جہاں مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں! میرے صبر کا امتحان نہ لیں کیونکہ میں شاید سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا‘‘ .

سابق کپتان کی انسٹا سٹوری اس بات کا اشارہ دے رہی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، شاہین کو محض نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قیادت کا موقع دیا گیا، جہاں گرین شرٹس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا . انہوں نے سیریز میں نوجوان اعظم خان، صائم ایویب اور صاحبزادہ فرحان کو بھی موقع دیا . کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران انہیں کپتانی سے فارغ کردیا گیا جبکہ بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر قیادت کی ذمہ داری دی گئی جبکہ پی سی بی نے شاہین کے نام سے پریس ریلیز بھی جاری کی جس پر فاسٹ بولر نے شدید احتجاج کیا اور چیئرمین پی سی بی نے ملاقات کی . گزشتہ سال بھارت میں 50 اوورز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان جبکہ شاہین کو ٹی20 فارمیٹ کی ذمہ داری سونپ دی تھی جبکہ ون ڈے کیلئے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا . دوسری جانب بابراعظم کی دوبارہ واپسی نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو ہوا دی ہے . . .

متعلقہ خبریں