ججز خط کیس کی سماعت میں محمود خان اچکزئی کو شرکت سے روکنا قابل مذمت ہے، پاکستان بار کونسل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی سپریم کورٹ میں ججز خط کے کیس کی سماعت سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں واحد عدالت ہوتی ہے جس کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہوتے ہیں لیکن ایک سفید ریش معتبر اور روز اول سے اصول پر پاپند سیاستدان اور صدارتی امیدوار جو رکن قومی اسمبلی بھی ہیں انہیں پولیس اہلکار روکتے ہیں اور یہ عمل سپریم کورٹ کے بلڈنگ میں کس کی اجازت سے اور کیوں روکا گیا ہے ؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ناک کے نیچے یہ کیسے ہورہا ہے اور اب یہ قاضی فائز عیسیٰ کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ پوچھیں اور تحقیقات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا منیر احمد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتی نظام میں اداروں کی مداخلت کا کھلا ثبوت اس سے زیادہ کیا ہوگا کہ پاکستان کے آئینی عہدے صدر پاکستان کے امیدوار سب سے سپریم ادارے پارلیمنٹ کے رکن اور سفید ریش با اصول سیاستدان و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز خط کیس کی سماعت کیلئے جانے سے روکا جاتا ہے پاکستان میں واحد عدالت ہوتی ہے جس کے دروازے ہر کسی کھلے ہوتے ہیں لیکن ایک سفید ریش سیاستدان پولیس اہلکار روکتے ہیں سپریم کورٹ میں تعینات پولیس کس کے کہنے پر چل رہی ہے اور محمود خان اچکزئی کو کس کی اجازت سے روکا گیا ہے ؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اداروں کی عدالتی معاملات میں مداخلت کا ثبوت نظر نہیں آرہا کیا ان کے آنکھوں سے یہ سب کچھ غائب ہے یا اس نے سب ٹھیک ہے کے عینک لگا رکھے ہیں دنیا میں ایسی صورت حال کہیں نظر نہیں آرہی لہزا میں مطالبہ کرتا ہوں قاضی فائز عیسیٰ سے کہ وہ اس معاملہ کا نوٹس لے اور چپھے ھوے کرداروں کو بے نقاب کرے اور مشر محمود خان سے باقاعدہ معذرت کی جائے۔

Recent Posts

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

2 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

2 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

11 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

35 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

38 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

51 mins ago