اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، وہ رمضان المبارک کے آخری ایام 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں رہیں گے۔ وزیر اعظم کا انتخاب کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔
دورہ سعودی عرب میں وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، تمام شرکا اہم ملاقاتوں کے علاوہ عمرہ اور مسجد نبوی میں نماز بھی ادا کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان وزیر اعظم کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، جن کی جڑیں مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں۔ پاکستان کے عوام حرمین شریفین اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے انتہائی احترام رکھتے ہیں۔
دونوں ممالک کی قیادت برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…