کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام عمران خان کی رہائی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز سے اظہار یکجہتی کےلئے نکالی جانے والی ریلی پر صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام دو روز قبل عمران خان کی رہائی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی تھی جس پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ ، نورخان خان خلجی ، خادم حسین وردگ ، رحیم کاکڑ ،اکرم خان اور کابینہ کے دیگر عہدیدار کے خلاف ایس ایچ او سول لائن تھانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا ، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں نے بغیر این او سی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا پی ٹی آئی رہنماﺅں نے قومی اداروں اور حکومت کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی ،متن میں کہا گیا کہ ریلی کی کے باعث شارع اقبال اور عدالت روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے عوام کیلئے مشکلات پیدا ہوئی ۔
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…