پی ٹی آئی کا ہمدرد گروپ ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے میں ملوث ہوسکتا ہے، رانا ثناء اللہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر لیگی رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے زیر اثر یا ہمدرد ایسا گروپ ہو سکتا ہے جو ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے معاملے میں شامل ہو،ججز کو دھمکی والے خطوط لکھنے کے معاملےکی بینیفشری پی ٹی آئی ہے۔
سینئر لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے ایکسپریس نوز کے پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے زیر اثر یا ہمدرد ایسا گروپ ہو سکتا ہے جو ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے معاملے میں شامل ہو۔
اس حوالے سے پروگرام اینکر رحمان اظہر نے جب سوال کیا تو رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ججز کو دھمکی والے خطوط لکھنے کے معاملے کی بینیفشری تو پی ٹی آئی ہے اور معاملات کو بگاڑنا پی ٹی آئی کے حق میں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف تو کوئی کیس عدالتوں میں نہیں، ہمیں تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف بھی ملا، ہم نے کیوں ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے ہیں ؟
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ججز کے خطوط والا معاملہ بنیادی طورپرعدلیہ کی آزادی کا مسئلہ ہے ، عدلیہ کو بیٹھ کر اپنی خود احتسابی کرنی چاہیے، اگر عدلیہ کو اسٹیبلشمنٹ سے گلہ ہے تو بے شک ان کو بھی بلا لیں۔
انہوں نے کہا کہ معزز جج صاحبان کو چاہیے تھا کہ جب ایسا ہوا تو اسی وقت ایگزیکٹو کو کہتے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت یا اسٹیبلشمنٹ اس وقت تک مُخل نہیں ہوسکتی جب تک اندر سے لوگ ملے ہوئے نہ ہوں۔
رانا ثنا ء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو نقصان ہو گا ،حکومت کو سیاسی استحکام کی کوشش کرنی چاہیے اور وہ کرے گی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago