سندھ حکومت کا عید بعد نئے ٹرانسپورٹ منصوبوں کا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے صوبے کے مختلف شہروں میں عید الفطر کے بعد نئے ٹرانسپورٹ منصوبوں کا اعلان کردیا۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عید کے بعد کراچی میں الیکٹرک بسوں کے نئے روٹس شروع کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں خواتین کےلیے مخصوص پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عید کے بعد کراچی میں اورنج لائن اور گرین لائن کے درمیان مفت شٹل سروس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر عید کے فوری بعد ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ میرپور خاص میں عوام الناس کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کے لیے کیش لیس ٹکٹ سروس متعارف کروائی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اورنج لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کو جوڑنے کے لئے مفت شٹل سروس شروع کی جائے گی۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

3 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

3 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

3 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

4 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

4 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

5 hours ago