27 ویں شب ؛ حرمین شریفین میں لاکھوں افراد کا روح پرور اجتماع، دعا میں شرکت


مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو لاکھوں فرزندان توحید نے تراویح اور دعا میں شرکت کی۔ حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں لاکھوں افراد نے 27 شب کی تراویح اور دعا میں شرکت کی اور خصوصی عبادات کیں۔
مسجد الحرام میں تراویح کے دوران دالان، تہہ خانے، چھت ، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور علاقے نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے۔اس سے قبل رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بھی حرمین شریفین میں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز ادا کی۔ انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
مسجد الحرام میں آمد ورفت کے راستے جدا رکھے گئے تاکہ لوگ آرام سے مسجد الحرام میں داخل ہوسکیں۔ 27 ویں شب کی دعا میں شرکت کےلیے مسجد الحرام جانے والے راستوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار جبکہ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی خصوصی ٹاسک فورس کے دستے مسجد الحرام کے اطراف میں تعینات کیے گئے تاکہ لوگ منظم طریقے سے مسجد الحرام میں داخل ہو سکیں۔
دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں میں آنے والے زائرین کی تعداد دو کروڑ سے زائد رہی۔روضہ رسول ﷺ پر سلام کےلیے 16 لاکھ 43 ہزار 288 افراد آئے جبکہ ریاض الجنہ کے لیے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کو پرمٹ جاری کیے گئے۔

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

9 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

13 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

31 mins ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

45 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

49 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

1 hour ago