اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے ہوگئی۔
اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 4 ہزار 200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہوگئی۔
صراف اور جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے ڈان نیوز کو بتایا کہ سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر آگئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے اثرات کی وجہ سے مقامی سطح پر نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ 10 مئی 2023 کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
اُس دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 8 ہزار 487 روپے کا بُلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…