لاہور(قدرت روزنامہ)سیف سٹی نے خواتین سے موبائل چوری کرنے والا گینگ ٹریس کرکے جیب کترے بچوں کی ویڈیو جاری کردی۔
موبائل چور گینگ خواتین کو ٹارگٹ کرتے اور بچوں کے ذریعے شہریوں کو موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کرتے تھے۔
انار کلی بازار میں گینگ نے خواتین کی ریکی اور منصوبہ بندی کے تحت واردات کی۔ سیف سٹی کی جاری ویڈیو میں بچوں کو رکشے میں سوار ہونے کے دوران خواتین کے پرس سے موبائل چوری کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔
بچہ غیر محسوس طریقے سے موبائل نکال کردوسری سائیڈ پر تیزی سے بھاگتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں بازار کی دوسری جانب سے دو بچوں ایک شخص کے ہمراہ واپس آتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے موبائل چوری کی پوری واردات کو ٹریس کیا۔ موبائل چور گینگ میں 6 لوگوں نے اپنے ٹارگٹ کی تلاش میں تھے۔
ترجمان سیف سٹیز نے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…