اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو ایک بری خبر سنائی ہے۔
ایپل کے اس اعلان کے تحت کمپنی اپنی پرانی آئی فون سیریز کو متروک کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے ایپل کے پرانے ورژن سے چمٹے صارفین بھی اپنے موبائل فونز کے اپ ڈیٹ ورژن خریدنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
اگر آپ کا شمار بھی انہی صارفین میں ہوتا ہو تو اچھا موقع ہے کہ آپ بھی ایپل کے اپ گریڈ ورژن کی خریداری کے بارے میں سوچنا شروع کردیں۔
دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے متروک کیے جانے والے آئی فون کے حوالے سے جاری کردہ فہرست میں آئی فون 6 پلس کو شامل کیا گیا ہےجو 5.5 انچ ڈسپلے کے ساتھ 2014 میں متعارف کروایا گیا تھا۔
ذیل میں متروک کیے جانے والے ایپل فونز کی فہرست دی گئی ہے۔
آئی فون
آئی فون تھری جی (china mainland) 8 جی بی
آئی فون 3 جی( 8 جی بی، 16 جی بی)
آئی فون تھری جی ایس (china mainland) 16 جی بی، 32 جی بی
آئی فون تھری جی ایس (8جی بی)
آئی فون تھری جی ایس (16جی بی ، 32 جی بی)
آئی فون 4 سی ڈی ایم اے
آئی فون 4 سی ڈی ایم اے ( 8 جی بی )
آئی فون 4، 16 جی بی، 32 جی بی
آئی فون 4 جی ایس ایم (8 جی بی ) بلیک
آئی فون فور ایس
آئی فون فور ایس (8 جی بی )
آئی فون 5 سی
آئی فون 6 پلس
رپورٹ کے مطابق چونکہ کمپنی آنے والے دنوں میں مذکورہ ڈیوائسز کو پرانا قراردینے جارہی ہےلہٰذا ان ورژنز کے لیے کوئی ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر سپورٹ نہیں فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وہ تمام اشیا جن کو ایپل نے 7 سال سے زائد عرصہ قبل فروخت کرنا بند کردیاہو وہ ونٹیج شمار کی جاتی ہیں۔
ونٹیج متروک ہونے سے پہلے کا مرحلہ ہے جس میں ایپل صارفین کیلئے سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کی اپ ڈیٹ سپورٹ جاری رکھتا ہےتاہم متروک مصنوعات کے لیے تمام ہارڈویئر سپورٹ بند کردی جاتی ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…