شارجہ کی 39 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق، 44زخمی

شارجہ( قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شارجہ کے علاقے النہادہ میں واقع رہائشی ٹاور میں آگ لگنے کے نتیجے میں 44 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اموات دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے 17 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 27 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ رہائشی عمارت سے 18 بچوں سمیت 156 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ عمارت کے ہال میں موجود کچرے میں چنگاری گرنے کے باعث لگی۔ عمارت 75 فلیٹس پر مشتمل ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

7 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

7 hours ago