جنید خان اور آمنہ الیاس کا ٹیلی فلم کو سینما میں ریلیز کرنے پر پروڈیوسر کے خلاف کارروائی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقبول اداکار جنید خان اور اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی ٹیلی فلم کو فیچر فلم بناکر سینماؤں میں ریلیز کرنے کے اعلان کے بعد پروڈیوسر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔
دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پوسٹس میں بتایا کہ انہوں نے چڑا چڑی نامی ٹیلی فلم میں کام کیا تھا اور ان کے ساتھ معاہدہ بھی ٹیلی فلم کا کیا گیا تھا لیکن اب انہیں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ منصوبے کو فیچر فلم بناکر سینماؤں میں ریلیز کیے جا رہا ہے۔
دونوں نے بتایا کہ انہوں نے جس منصوبے میں کام کیا، وہ ٹیلی فلم کی طرح شوٹ کیا گیا، وہ تکنیکی، کہانی اور کرداروں کے حساب سے فیچر فلم نہیں تھی۔
دونوں کے مطابق اب مذکورہ منصوبے کا نام تبدیل کرکے ہم تم اور وہ کرکے اسے فیچر فلم کے طور پر عید الفطر کے موقع پر سینماؤں میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جنید خان اور آمنہ الیاس نے لکھا کہ انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی پر پروڈیوسر نعمان خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
ساتھ ہی دونوں نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ وہ تمام افراد اور فرمز کےخلاف بھی قانونی کارروائی کریں گے جو ٹیلی فلم کو فیچر فلم کے طور پر سینماؤں میں پیش کرنے کے منصوبے میں شراکت دار ہوں گے۔
دونوں اداکاروں کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان کے بعد تاحال پروڈیوسر نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔
آمنہ الیاس اور جنید خان کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان سے قبل پروڈیوسر نعمان خان نے جیو نیوز کے پروگرام میں بتایا تھا کہ وہ اپنی رومانوی کامیڈی فلم کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کریں گے۔
فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے بھی عندیہ ملتا ہے کہ فلم تکنیکی اعتبار سے فیچر فلم کے طور پر شوٹ نہیں کی گئی تھی اور اس کی کہانی بھی ٹیلی فلم کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

Recent Posts

آواران گوادر پورٹ کیلئے گیٹ وے اور بلوچستان کا سنگم ہے، رکن صوبائی اسمبلی

بیلا(قدرت روزنامہ)آواران گوادر پورٹ کیلئے ایک گیٹ وے اور پورے بلوچستان کا سنگم ہے، پنجگور…

4 mins ago

کوئٹہ میں امتحانی مراکز کی فروخت، تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان نے امتحانی سینٹرز کے فروخت کے…

12 mins ago

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

30 mins ago

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

51 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

7 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

7 hours ago