کراچی میں چور اور سپاہی دونوں کا تعلق شہر سے نہیں، خالد مقبول صدیقی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں چور اور سپاہی دونوں کا تعلق شہر سے نہیں ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کی ذمہ داری جس پولیس والوں کی ہے، اس کا تعلق اس شہر سے ہے ہی نہیں، وہ اس کو اپنی ذمہ داری ہی نہیں سمجھتا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بینک بیلنس، جائیداد کو بڑھانے کے لیے کراچی میں پوسٹنگ ایک موقع سمجھا جاتا ہے، کراچی کے حالات کے بارے میں ہم محتاط انداز میں ہمیشہ کہتے ہیں کہ اس کا مسئلہ یہی ہے کہ چور اور سپاہی دونوں اس شہر کے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس رمضان میں 50 کے قریب نوجوان ان کے ہاتھوں مارے گئے ہیں، ان میں تمام زبان بولنے والے تھے، لیکن جن لوگوں نے امن قائم کرنا ہے، ان کا تعلق اس شہر سے نہیں ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ یہ بعض صورتوں میں اس شہر کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں، اپنا سیاسی مخالف اور اپنا جیسا نہیں سمجھتے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں میں تمام جمہوری ممالک میں لوکل پولیسنگ ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ لیاری کی جو پولیس ہو، اس میں لیاری کی گلیوں میں رہنے والے نوجوانوں کو نوکری دے کر ان کی ذمہ لگائیں کہ اپنے علاقے اور محلے کی نگرانی کریں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ لیاقت آباد میں لیاقت آباد کےنوجوان، اورنگی میں اورنگی کے اور کورنگی میں کورنگی کے نوجوانوں کو آپ نوکری دیں، پوری دنیا میں یہی طریقہ ہے، پاکستان میں بھی یہی طریقہ ہے، اسی لیے بار بار سوال کرتے ہیں کہ جب پشاور میں پشاور کی پولیس ہے، لاہور میں لاہور کی اور لاڑکانہ میں لاڑکانہ کی پولیس ہے تو پھر کراچی میں کہیں اور کی پولیس کیوں ہے؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس کا کیا مقصد ہے کہ کیا آپ کراچی کو اس طرح پاکستان کا حصہ نہیں سمجھتے، اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ قانون توڑنے والے اور قانون نافذ کرنے والے دونوں کا تعلق اس شہر سے نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 سال سے ان کے پاس سارے اختیارات ہیں، پولیس ان کی ہے، ان کو ہزاروں ارب روپے یہ شہر دیتا ہے، وزیراعلیٰ نے ابھی تک آ کر یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ کس کی ذمہ داری تھی، یہ ایم کیو ایم (پاکستان) کی ذمہ داری تھی، وفاقی حکومت کی یا پھر حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے؟

Recent Posts

بلوچستان میں الیکشن نہیں، جس نے جتنا پیسہ لگایا وہ کامیاب ہو گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…

1 min ago

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…

3 mins ago

ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…

6 mins ago

تربت ،13 سال قبل لاپتہ دو بیٹوں کو بازیاب کیا جائے ، ضعیف والدہ کی فریاد

تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…

7 mins ago

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

13 mins ago

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

20 mins ago