وزیراعظم شہباز شریف 3روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے .
وزیراعظم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، دوران پروازوزیراعظم شہباز شریف مسافروں سے گھل مل گئے،پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ساتھ سیلفیاں بنائیں .

وزیراعظم نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے حال احوال پوچھا .
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں .
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاءاللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی موجود ہیں .
وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں