پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں دیگر علاقوں سے آنے والوں کےلیے پیغام جاری کردیا .
پولیس نے عید الفطر کےلیے آبائی علاقوں کو جانے والوں کو اپنے گھر حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے .
پولیس نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے اپنے گھر کی حفاظت کے لیے سکیورٹی سسٹم یا چوکیدار کا بندوبست کریں . عید کے دنوں میں خالی گھر چوروں کےلیے آسان ہدف ہوتا ہے .
خیبر پختونخوا پولیس نے یہ بھی کہا کہ اپنے گھروں کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں، قیمتی اشیا اور نقد رقوم گھر میں نہ چھوڑیں .
. .