آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا، صبا قمر کی پوسٹ وائرل


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی اپنے ‘مسٹری مین’ سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ 5 اپریل کو صبا قمر نے اپنی 40ویں سالگرہ منائی، اُنہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل ‘پاگل خانہ’ کی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
صبا قمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی سالگرہ کے جشن کی چند تصاویر پوسٹ کیں، پوسٹ میں اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے اُنہیں تحائف دیے گئے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اُن تمام مداحوں اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اُن کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کیے۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے دل میں اُن تمام لوگوں کے لیے خاص جگہ ہے جنہوں نے میری سالگرہ پر مجھے اسپیشل محسوس کروایا۔

صبا قمر نے جہاں ‘پاگل خانہ’ کی کاسٹ کے ہمراہ سالگرہ کا جشن منایا تو وہیں گھر پر بھی اُن کے مسٹری مین نے اُنہیں شاندار سرپرائز دیا جس کی تصاویر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں۔
انسٹاگرام کی پہلی اسٹوری میں صبا قمر اُن کی تصویر کھینچنے والے شخص کی طرف دیکھ رہی ہیں، اُنہوں نے کسی کو ٹیگ کیے بغیر اپنی اسٹوری میں ‘آئی لو یو’ لکھا۔
صبا قمر نے اپنی اگلی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی کسی کو ٹیگ کیے بغیر کہا کہ آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا ہے، میں اپنی زندگی میں آپ کی موجودگی پر ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔

اداکارہ کے اس پیغام نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر صبا قمر کا مسٹری مین کون ہے جوکہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

45 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 hour ago