بیلا حدید کی بہن نے اسرائیل کو بےنقاب کرنے کیلئے پروڈکشن کمپنی متعارف کرادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی سُپر ماڈلز بیلا اور جیجی حدید کی بہن فیشن ڈیزائنر اور فلم پروڈیوسر الانا حدید نے گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کو پوری دُنیا کے سامنے لانے کے لیے فلم پروڈکشن کمپنی متعارف کرادی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق الانا حدید نے اپنی پروڈکشن کمپنی کا لوگو فلسطین کے جھنڈے سے مشابہت رکھنے والے پھل تربوز کو رکھا ہے، صرف یہی نہیں اُنہوں نے اپنی کمپنی کا نام بھی ‘واٹر میلون پکچر’ رکھا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ الانا حدید اپنی پروڈکشن کمپنی کے تحت فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور مظالم کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم (Walled Off) بنائیں گی جوکہ بہت جلد ریلیز ہوگی۔
واٹر میلون پکچر کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر کچھ ٹیزر پوسٹ کیے گئے ہیں جن میں فلسطین پر مظالم کی تاریخ دکھائی گئی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کیا۔
پروڈکشن کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک پرومو میں بتایا گیا کہ اب ہماری پروڈکشن کمپنی فلسطین کا کیس پوری دنیا کے سامنے لانے کے لیے میدان میں موجود رہے گی، ہم ہر پلیٹ فارم پر فلسطین کا قصہ اپنے انداز میں حقائق کے ساتھ پیش کریں گے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

2 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

8 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

22 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

30 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

43 mins ago