جیکی شروف نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ مار دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے سینیئر اداکار جیکی شروف نے سیلفی لینے والے مداح کے سر پر تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیکی شروف نے ممبئی میں مداحوں سے ملاقات کی، منفرد لباس میں ملبوس سینیئر اداکار نے ہاتھ میں پودوں کے گملے بھی اُٹھائے ہوئے تھے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیکی شروف نے اُن کے ساتھ تصویر بنوانے والے ایک مداح کو مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا کہ مجھے کمر کے پاس سے نہیں پکڑو بلکہ میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر لو۔
بعدازاں، ایک اور مداح جیکی شروف کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے آگے بڑھا تو اداکار نے مداح کے سر پر تھپڑ مارا اور مداح کو پہلے ایک طرف کیا اور پھر اُس کے ساتھ سیلفی لی۔ یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے جیکی شروف کے اس عمل پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اداکار پاگل ہیں؟ جو مداح کو مار رہے ہیں۔
ایک مداح نے کہا کہ تصور کریں کہ اگر وہ مداح بھی پلٹ کر جیکی شروف کو تھپڑ مار دیتا تو کیا ہوتا، دیگر مداحوں نے کہا کہ یہ غلط ہے، آپ کسی کو نہیں مار سکتے، وہ آپ کا رشتہ دار یا دوست نہیں ہے جس کو تھپڑ مار کر آپ اسے مذاق مستی کا نام دے رہے ہیں۔

Recent Posts

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

3 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

5 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

9 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

13 mins ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

14 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

20 mins ago