جام کمال ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبے کی مجموعی ترقی جس میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت سمیت سوشل اور پیدواری سیکٹر کو مربوط انداز میں ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں عوامی خواہشات کے عین مطابق دور رس نتائج پر مبنی اصلاحات اٹھائی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان کی ترجیحی بنیادوں پر جھل جھا بیلا شاہراہِ کی تعمیر کا سنگ بنیاد آوران و محلقہ اضلاع کی معاشی نمو میں کلیدی اہمیت کا حامل منصوبہ ہو گا، جبکہ کراچی تا چمن شاہراہِ کی تعمیر کسی گیم چینجر حثیت سے کم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان سے وعدے تو کیے گئے مگر کام اور سنگ بنیاد رکھنے کی جو روایات قائم کی گئیں عملی طور پر اس کے بر عکس مشاہدہ کیا گیا ہے۔ ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان کے ثمرات سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں جس میں سی پیک مغربی روٹ، کوئٹہ بائی پاس روڈ، ہوشاب آواران روڈ، جھاو بیلا روڈ،جنوبی بلوچستان پیکج، زیارت کراس تا زیارت سنجاوی روڈ، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس اور اسی طرح سے آگے آنے والے نوکنڈی ماشکیل منصوبے بلوچستان کی معاشی نمو میں انقلابی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔ جس سے صوبے اور یہاں بسنے والے لوگوں کی تقدیر بدل جائے گی۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

2 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

3 hours ago