میری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، علی زیدی کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری خاموشی کو غلطی سے کوئی کمزوری نہ سمجھ بیٹھے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار سے ملاقات نہیں کی، بات چیت ہر سطح پر ہوتی ہے، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے نکلتا ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر ہی کچھ مفاد پرست سازشیوں نے حسد میں جھوٹا بیانیہ بنایا۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف راجا اظہر نے علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی زیدی بانی کی مرضی کے بغیر مقتدر حلقے سے رابطے میں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اپنی موجودگی میں علی زیدی کی رکنیت خارج کی، علی زیدی کی سابق وزارت کی موٹی فائل بانی پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔

Recent Posts

چوری کی وارداتوں میں اضافہ، وندر پولیس تھانہ کاغذی کارروائی تک محدود

سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ)وندر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، وندر پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے…

1 min ago

پنجگور کے اسکول ٹیچر کا اغوا اور تشدد کے بعد قتل، اہلخانہ کی انصاف فراہمی کی دہائی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے وشبود کے ایک نجی اسکول کے ٹیچر کا دوران پڑھائی مسلح…

6 mins ago

حب میں سوشل سیکورٹی اسپتال میں بدانتظامی، ایم ایس عہدے سے فارغ، میڈیکل اسٹور بند

حب(قدرت روزنامہ)سوشل سیکورٹی اسپتال حب میں بدانتظامیوں کے خلاف اقدامات یک نہ دو شد کے…

12 mins ago

گورنمنٹ مڈل اسکول مشکے کالار کی خستہ حال عمارت ممکنہ حادثے کا باعث

آواران(قدرت روزنامہ)گورنمنٹ مڈل اسکول مشکے کالار ضلع آواران جس میں تقریبا 130 بچے اور بچیاں…

23 mins ago

وزیر داخلہ بلوچستان کی ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے انتقال پر ایرانی قونصلیٹ میں فاتحہ خوانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے…

28 mins ago

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ کیا جائے، بی این پی عوامی

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدار کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا…

43 mins ago