ملک کے وہ علاقے جہاں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہو گا .

اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم کے خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے .

اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا . گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جب کہ کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں