کچھ دوست ناراض تو کچھ خوش، جو بھی مسئلہ ہو مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں، جام کمال

لسبیلہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات بہتری کی طرف جائیں گے اور ہماری پارٹی کی خوبصورتی بھی اسی میں ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ر ہیں چاہے وہ جو بھی مسئلہ ہواسے مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں،کچھ دوست ناراض ہوئے ہیں اور کچھ خوش ہوئے ہیں لیکن الحمد اللہ ہمارااس طرح کا ماحول نہیں ہے کہ ایک دوسرے سے تعلقات ختم کر بیٹھیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز حب آمد میں اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائشگاہ پر انکے چچا کے انتقال پرتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ جہاں تک بات حالیہ حالات و معاملات کی تو ہم سب بلوچستان عوامی پارٹی کے دوست ہیں اور آپ سب نے آ ج کا ماحول دیکھا ہوگا اور اگر کچھ معاملات ہوتے بھی ہیں تو انہیں ہم آپس مل بیٹھ کر طے کر کرلیتے ہیں ناراض اراکین سے ملاقاتوں کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہاکہ سب سے ملیں گے سب ہمارے بھائی اور بہن ہیں اور سب کے ساتھ ایک تعلق ہے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات انکی اپنی نوعیت کی میٹنگ تھی اور اس طرح کی وقتاً فوقتاً انکی سب کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں وہ وزیر اعظم سے ملتے رہتے ہیں اور یہ ایسا کوئی سیاسی ماحول یامسئلہ نہیں کہ جسکے لئے آئی ایس پی آر یا وزیر اعظم ہاؤس سے کوئی اسٹیٹمنٹ جاری کرے بلوچستان کے ایشوز پر آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں ایک سوال کے جواب میں جام کمال خان نے کہاکہ سیاست میں درجہ حرارت اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے جیسا کہ آج حب بہت گرم ہے حالانکہ اس سیزن میں اتنی گرمی نہیں ہوتی انھوں نے کہاکہ معاملات بہتری کی طرف جائیں گے اور ہماری پارٹی کی خوبصورتی بھی اسی میں ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں چاہئے وہ جو بھی چیزیں انہیں انہیں مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہی کیمپ میں ہیں اور جہاں دوستوں کے تحفظات ہیں تو اس سلسلے میں بتاتا چلو ں کہ ہمارے تحفظات پہلے دن سے ی پارٹی میں کسی نہ کسی حوالے سے رہے ہیں جیساکہ پہلی PSDPاور پھر دوسری اور تیسری PSDPکے دوران معاملات رہے یہ ایک سیاسی عمل ہے کہ کچھ دوست ناراض ہوئے ہیں اور کچھ خوش ہوئے ہیں لیکن الحمد اللہ ہمارے اس طرح کا ماحول نہیں ہے کہ ایک دوسرے سے تعلقات ختم کر بیٹھے ہوں یا غمی خوشی ختم کردی ہو الحمد اللہ آج بھی ساتھ ہیں پہلے بھی ساتھ تھے اور آگے بھی ساتھ رہیں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے ہمراہ صوبائی وزراء واراکین اسمبلی مٹھا خان کاکڑ،سردار سرفراز ڈومکی،عارف محمد حسنی،طور اتماخیل،ضیاء لانگو،سلیم کھوسہ اور سینیٹر دنیش کمار پلیانی موجود تھے وزیر اعلیٰ کی بزنجو ہاؤس آمد سے قبل اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ناراض اراکین اکبر آسکانی،سردار عبدالرحمن کھیتران،لالہ رشید بلوچ اور اپوزیشن اراکین اختر حسین لانگو،حمل کلمتی اور ثناء بلوچ موجود تھے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

2 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

3 hours ago