موجودہ حکومت نے جلد بازی میں بل منظور کر کے جمہوری اور آئینی اصلاحات کو سبوتاژ کیا،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت نے جلد بازی میں انتخابی اصلاحات سے متعلق بل منظور کر کے جمہوری اور آئینی اصلاحات کو سبوتاژ کر دیاہے جمعیت علما اسلام اس بل کی بھر پور مخالفت کریگی اور اس سلسلے میں تمام سیا سی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر بھر پور احتجاج بھی کیا جائے گا . ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے متنازعہ انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ میں پیش کر کے جمہوری اقدا رکو پامال کر دیا اور اپوزیشن جماعتوں نے اس متعلق پارلیمنٹ میں احتجاج بھی کیا مگر حکومت نے جس انداز میں جلد بازی کر کے بل کو پیش کر دیا اسے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ عوام کے منتخب کردہ نمائندے نہیں بلکہ ڈکٹیرزہیں جنہوں نے ملک میں جمہوری روایات کو پاما ل کیا جمعیت علما اسلام ایسے حالات میں خاموش نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی چوری شروع ہوگئی ہے ہم سب کو اعتماد میں لے کر انتخابی اصلاحات پر قانون سازی چاہتے ہیں جبکہ حکومت ہما ری اصلاحات کو بلڈوز کرنا چاہتی ہے . انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اس حوالے سے لائحہ عمل طے کر رہی ہے اور عوام کے پاس جاکر سلیکٹیڈ حکمرانوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے لایا جائے گا کیونکہ حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں جلد بازی کی ہے اور اس عمل کے خلاف ہم کسی بھی صور ت خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ اس وقت حالات ہمیشہ نا اہل حکمرانوں کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق بل کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے . . .

متعلقہ خبریں