موجودہ حکومت نے جلد بازی میں بل منظور کر کے جمہوری اور آئینی اصلاحات کو سبوتاژ کیا،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت نے جلد بازی میں انتخابی اصلاحات سے متعلق بل منظور کر کے جمہوری اور آئینی اصلاحات کو سبوتاژ کر دیاہے جمعیت علما اسلام اس بل کی بھر پور مخالفت کریگی اور اس سلسلے میں تمام سیا سی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر بھر پور احتجاج بھی کیا جائے گا۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے متنازعہ انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ میں پیش کر کے جمہوری اقدا رکو پامال کر دیا اور اپوزیشن جماعتوں نے اس متعلق پارلیمنٹ میں احتجاج بھی کیا مگر حکومت نے جس انداز میں جلد بازی کر کے بل کو پیش کر دیا اسے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ عوام کے منتخب کردہ نمائندے نہیں بلکہ ڈکٹیرزہیں جنہوں نے ملک میں جمہوری روایات کو پاما ل کیا جمعیت علما اسلام ایسے حالات میں خاموش نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی چوری شروع ہوگئی ہے ہم سب کو اعتماد میں لے کر انتخابی اصلاحات پر قانون سازی چاہتے ہیں جبکہ حکومت ہما ری اصلاحات کو بلڈوز کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اس حوالے سے لائحہ عمل طے کر رہی ہے اور عوام کے پاس جاکر سلیکٹیڈ حکمرانوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے لایا جائے گا کیونکہ حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں جلد بازی کی ہے اور اس عمل کے خلاف ہم کسی بھی صور ت خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ اس وقت حالات ہمیشہ نا اہل حکمرانوں کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق بل کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

2 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

3 hours ago