بلوچستان 5.7 ارب روپے سے 50 ہزار ٹن گندم خریدے گا، ای سی سی نے منظوری دیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سال 2024 کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی سمری منظور کرلی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ ای سی سی نے سال 2024 کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دی اور پاسکو، صوبہ سندھ اوربلوچستان کیلئے گندم کی خریداری کے اہداف مقرر کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے گندم خریداری کیلئے کیش کریڈٹ لمٹ کی بھی منظوری دی جبکہ گندم کی خریداری کیلئے 274 ارب روپے کیش کی منظوری بھی دی گئی، رقم بینکوں سے گندم کی خریداری اور اسٹاک کیلئے لی جائے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئے 24 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خریدی جائے گی جبکہ پاسکو کیلئے گندم کی خریداری کیلئے169 ارب روپے کے کیش کی منظوری بھی دی گئی۔دستاویز کے مطابق بلوچستان 5.7 ارب روپے سے 50 ہزار ٹن گندم خریدے گا۔ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا، تاحال اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا اور یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ای سی سی کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago