کل سے صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیز سے بائیکاٹ کر نے کا اعلان کرتے ہیں،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احمد عباس نے کل سے صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیز سے بائیکاٹ کر نے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی کے نام پر 665 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں اب تک کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں کیا گیا، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کا ایک مضبوط اتحاد ہے ڈاکٹروں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں . یہ بات انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی .

ڈاکٹر احمد عباس نے کہاکہ کورونا وائرس کے دوران ڈیو ٹی کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو رسک الاونس فراہم کئے جائیں ٹراما سینٹر میں وینٹی لیٹر غیر فعال،افرادی قوت کی کمی، اور 2 آپریشن تھیٹرز بند پڑے ہیں سول اسپتال میں ویکسینیشن کرنے کیلئے پرائیویٹ لوگوں کو تعینات کیا گیا تھا پیسے لیکر ویکسینیشن کارڈز جاری کرنیوالوں کے خلاف آواز اٹھانے پر 3 ساتھی ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے . انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہیلتھ کارڈ کو بنیاد بناکر ہسپتالوں کو پرائیوٹائز کیا جارہا ہے ایم ایس ڈی سے اب تک کسی بھی ہسپتال کو ادویات کی فراہمی نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ کنسلٹنٹس کو سہولیات دیئے بنا پیریفریز میں ٹرانسفر کیا گیاہے اسلام آباد اور کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں