کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر کو مثالی وخوبصورت بنانے کا عمل میں نے شروع کیاہے کسی کو ایف آئی آر کی اندراج کا شوق ہے تو وہ میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائے بلوچستان کو بہتر بنانے کی جنگ میں اپنے آفیسرز کو کسی بھی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑوں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ودیگر کے خلاف ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ میرسرفرازاحمدبگٹی نے کہاکہ کوئٹہ کو مثالی اور خوبصورت بنانے کے میرے احکامات کے حوالے سے شہر کی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے خاص طور پر کمشنر کوئٹہ محمدحمزہ شفقات جس طرح دن رات ایک کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ اگر کسی کو اس سارے عمل پر کوئی اعتراض ہے اور وہ FIR درج کروانا چاہتا ہے تو میرے خلاف درج کروائے یہ سب کچھ وزیر اعلی بلوچستان کے حکم پر ہو رہا ہے! میں بلوچستان کو بہتر بنانے کی جنگ میں اپنے آفیسرز کو کسی بھی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑوں گا۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…