وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات


ریاض / مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلیمان سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے دیگر اراکین کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اور کابینہ کے دیگر ارکان شریک تھے جبکہ سعودی عرب کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ افطارڈنر کے موقع پر دو طرفہ امور اور پاکستان میں معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اوردونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر کل مکہ مکرمہ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشا کی نماز اور نوافل ادا کیے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔
ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبویؐ میں نماز ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے اور وزیراعظم سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔

Recent Posts

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

8 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

21 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

51 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

1 hour ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

1 hour ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

1 hour ago