لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب وائلڈلائف کے عملے نے چولستان ریزرو کے علاقے چاچڑاں ٹوبہ کے قریب چنکارہ ہرنوں کا شکار کرنیوالے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان چنکارا ہرن کا شکار کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وائلڈلائف عملے نے پیچھا کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضہ سے ایک شکار کیا گیا ہرن اورشارٹ گن برآمد کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ملزمان کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974، ترمیم شدہ 2007 کے سیکشن 9 ، 18 اور 26 کے تحت چالان دائر کیا گیا۔
ملزمان کی طرف سے کیس کمپاونڈ کرنے کی درخواست پر انہیں دولاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ کرکے رہا کردیا گیا جبکہ شکار شدہ ہرن بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…